ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن کا احتجاج ، لوک سبھا سے واک آؤٹ

مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن کا احتجاج ، لوک سبھا سے واک آؤٹ

Wed, 06 Apr 2022 14:38:43    S.O. News Service

نئی دہلی، 6؍ اپریل (ایس او نیوز؍ ایجنسی)  کانگریس، ڈی ایم کے اور ترنمول کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بدھ کو مہنگائی کے معاملے پر لوک سبھا میں پہلے زبردست احتجاج کیا اور پھر حکومت کے بات نہ ماننے سے ناراض ہو کر ایوان سے  واک آؤٹ کردیا۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات ختم  ہوتے ہی ، کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور دیگر اراکین مہنگائی کو کم کرنے کے مطالبے کے سا تھ چاہِ ایوان میں آ گئے۔  ان اراکین نے مہنگائی کم کرنے  سے متعلق حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران حکومت نے انہیں خاموش بٹھانے کی کوشش بھی کی لیکن یہ اراکین اپنے مطالبات پر اڑے رہے اور انہوں نے فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کے بڑھے ہوئے دام واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ جب حکومت اس معاملے میں ٹس سے مس نہیں ہوئی تو  ان اراکین نے ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میںنعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے  واک آؤٹ کر دیا۔

 مہنگائی پر اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامہ کے درمیان پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے  اراکین  سے دیگر معاملات پر جاری بحث میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے اس معاملے پر ایوان کے سامنے اپنا بیان دیا تھاجو حکومت کے حساب سے کافی ہے۔ اب مزید کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی ۔ اس لئے  اراکین کو اس معاملے میں ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے۔

 


Share: